ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نریندر مودی کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات! جانتے ہیں بھارتی وزیراعظم نے کونسا معاملہ اٹھا دیا ؟ملائیشیا کا مثبت جواب، بھارت کا ناقابل یقین دعویٰ

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور( آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کے دوران بھارت میں مفرور قرار دیئے گئے اور ملائیشیا میں پناہ لینے والے معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کی تحویل کا معاملہ اٹھایا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے

مشرقی اقتصادی فورم اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نریندر مودی نے یہ معاملہ مہاتیر محمد سے فورم کی سائیڈ لائنز میں ہونے والی ملاقات کے دوران اٹھایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنما رابطے میں رہیں گے’۔انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ نریندر مودی نے جب معاملہ اٹھایا تو ملائیشیا کے وزیر اعظم نے مثبت جواب دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ‘اس طرح کے معاملات لیڈر شپ کی سطح پر نہیں دیکھے جاتے، دونوں ممالک کے حکام ایک جگہ بیٹھ کر بات کریں گے کہ ذاکر نائیک کو کس طرح بھارت واپس لایا جاسکے تاکہ وہ وہاں کے قانون کا سامنا کرسکیں’۔خیال رہے کہ مبینہ طور پر انتہا پسندی پر اکسانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت کو مطلوب ہیں اور اس سلسلے میں نئی دہلی نے گزشتہ برس ملائیشیا سے انہیں بے دخل کرنے کی درخواست بھی کی تھی جو مسترد ہوگئی تھی۔2016 میں وہ بھارت چھوڑ کے مسلم اکثریت والے ملک ملائیشیا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے مستقل رہائش اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…