جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان کے ساتھ معاہدہ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

دوحہ(این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات معاہدے کے بہت نزدیک پہنچ گئے ہیں۔امید ہے کہ ہونے والے معاہدے سے نہ صرف افغانستان میں ہونے والے تشدد میں کمی آئے گی بلکہ بین الافغان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں جاری امن مذاکرات کے نویں دور کے اختتام پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں افغان نڑاد

امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امن معاہدے کا نواں دور مکمل ہوگیا ہے اور اب وہ اس سلسلے میں کابل حکومت سے مشاورت کریں گے۔زلمے خلیل زاد کے مطابق امن معاہدے کے بعد ایسا افغانستان دنیا کے سامنے آئے گا جو اپنی سرزمین کسی کو بھی دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان قیام امن کے لیے کیے جانے والے امن معاہدے کے حوالے سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز سال رواں کے آغاز میں ہوا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…