انقرہ(نیوزڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ پرانے وزیراعظم ہاﺅس میں کاکروچوں کی وجہ سے نئے محل میں منتقل ہوئے ہیں ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر پر الزامات ہیں کہ اُنہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دورمیں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا اور1000سے زائد کمروں پر مشتمل صدارتی ہاﺅس بنوایا، حالیہ انتخابی مہم میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے اخراجات پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ترک صدر نئے متنازع صدارتی محل کی تعمیر پر دفاع میں آگے آگئے ہیں اور کہاہے کہ اُن کا پرانا دفتر کاکروچوں سے بھراتھا، وہ اگست2014ءمیں صدر منتخب ہونے کے بعد نئے صدارتی محل میں منتقل ہوئے ہیں جبکہ سابق صدارتی آفس اب وزیراعظم کو دیدیا گیاہے ۔ اپنے انٹرویو میں اُنہوں نے کہاکہ اس دفتر میں کاکروچوں کی بھرمار تھی جسے اب وزیراعظم نے خالی کیاہے ،کیا ایسا دفتر ترکی کے وزیراعظم کے لیے ٹھیک ہے ، جہاں ملک کی نمائندگی کا مسئلہ ہو، وہاں ضیاع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔