منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں خواتین کی پریشانی ختم ،اجازت مل گئی

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و اوقاف نے ان رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے کہ رمضان کے دوران خواتین کو تروایح میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔گزشتہ ہفتے دمام کی مسجد العنود میں سیاہ عبائے میں ملبوس ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اس کے بعد سے اس طرح کی افواہیں پھیلی ہوئی تھیں۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی عہدے دار نے کہا کہ اس طرح کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ مشرقی صوبے یا کہیں اور خواتین کو رمضان کے دوران تراویح میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ایک مقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ملک میں انتشار پیدا کرنے کے ارادے کے تحت پھیلائی گئی ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کے ساتھ مذکورہ عہدے دار نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے اس مسئلے کے بارے میں مساجد کے پیش اماموں کو کوئی سرکلر نہیں بھیجا ۔انہوں نے کہا کہ مشرقی صوبے کی کچھ مساجد میں المناک سانحات سے بچنے کےلئے مقدس مہینے کے دوران اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں کچھ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ دمام، دہران، الخبر، قطیف اور دیگر صوبوں میں 150 مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ سیکیورٹی انتظامات میں ہم آہنگی پیدا کی تھی۔قطیف اور دمام کی مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد سعودی عرب میں 94 ہزار تین سو سے زائد مساجد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…