جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں سکھ نوجوانوں نے بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے تنگ سکھ نوجوانوں نے بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔سکھ نوجوانوں نے آپریشن بلیو اسٹار کے 31 سال مکمل ہونے اور بھارتی پولیس کی فائرنگ سے سکھ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران پاکستانی پرچم لہرایا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔دوسری جانب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ضلع کپواڑہ کے علاقے نوتمار گالائی میں دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں افراد کے عسکریت پسند ہونے کا شبہ ہے۔سری نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ امرناتھ یاترا کوپورا سال جاری رکھنے کا بھارتی منصوبہ ناقابل قبول ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کو جموں کشمیر کے ماحول کو تباہی کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ ترک کردینا چاہیے۔ ان نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر کے قدرتی وسائل کو 1947 سے بے دریغ لوٹ رہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…