منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد کے خلاف اعلان جنگ،قطر میں ترک فوجوں کی بڑی تعداد کے ڈیرے،جرمن جریدے نے حیرت انگیز دعوے کردیئے

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

برلن(این این آئی)جرمن جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی خلیجی ریاست قطر میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ قطر میں ترک فوجوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کو اشتعال دلا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے قریب دو برس سے قطر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس ناکہ بندی کے منصوبہ ساز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں اور انہوں نے ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے قطر سے

جو مطالبات کر رکھے ہیں ان میں سن 2016 میں قطر میں قائم کی گئی ایک عسکری بیس کو بند کیے جانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ایردوآن چاہتے ہیں کہ وہ یہ واضح کر دیں کہ ترکی کی خراب ہوتی ہوئی معاشی صورت حال کے باوجود وہ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عسکری موجودگی میں اضافہ خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافے کے صورت میں خطے میں ترکی کے معاشی مفادات کے تحفظ کا بھی سبب بن سکتا ہے۔قطری امیر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ناکہ بندی ان کی پالیسیوں پر اثر انداز نہیں ہو گی اور وہ نہ تو الجزیرہ چینل بند کریں گے اور نہ ہی صدر ایردوآن سے اپنے تعلقات ختم کریں گے۔سعودی ناکہ بندی کے بعد ترکی قطر کا اہم پارٹنر بن کر سامنے آیا اور دونوں ممالک نے باہمی معاشی تعلقات میں بھی نمایاں اضافہ کر رکھا ہے۔ دونوں ممالک نے صومالیہ اور لیبیا کے بحرانوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے۔قطر میں ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ محمد بن سلمان کو مزید اشتعال دلانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد ترکی اور قطر پر اخوان المسلمین جیسی مذہبی تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں کئی عرب بادشاہتوں کو ختم کر کے وہاں ‘اسلامی نظام‘ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی اور اماراتی شہزادے اس کے برعکس ‘جابر حکمرانوں‘ کو مزید مضبوط بنا کر ‘خطے میں استحکام‘ لانے کے لیے کوشاں ہیں

جس کا ایک مظہر سوڈان کی صورت حال میں دیکھا گیا۔خلیجی اتحادیوں کے علاوہ دیگر عرب ممالک بھی کئی برسوں سے تمیم اور ایردوآن کی خارجہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ابتدا میں قریب سبھی ممالک نے سعودی عرب اور اس کے خلجی اتحادیوں کا ساتھ بھی دیا۔ لیکن قطر کے خلاف محمد بن سلمان کے سخت تر اقدامات سے بھی عرب حکمران ناخوش ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران مراکش اور اردن کے بادشاہوں نے ریاض سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…