جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

یو این ایلچی کا بشار الاسد کے خلاف اعلان بغاوت

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام کے لئے یو این سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب سٹیفن ڈی میستورا نے شامی صدر بشار الاسد سے حکومت چھوڑنے کے ساتھ ساتھ بشار الاسد کی حکومت سے بیدخلی کے لئے فوجی دباو میں اضافے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے امریکی اخبار ‘ڈیلی بیسٹ’ نے یو این مندوب کے جنیوا میں شامی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی میستورا نے شامی مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کی خاطر اس بات پر زور دیا کہ بشار الاسد اقتدار سے الگ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ شام کے اندر فوجی دباو میں اضافہ اقوام متحدہ کے ذریعے نہیں بلکہ امریکا کے توسط سے ہی ممکن ہے کہ سیکیورٹی کونسل میں بعض ممالک شامی بحران کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، امریکا کو یہ رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی ڈی میستورا کی خاتون ترجمان نے ان سے منسوب بیان کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ یو این ایلچی کی وفود سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث مندرجات پر تبصرہ کرنے کی مجاز نہیں۔دریں اثنا شام کی ایک غیر حکومتی تنظیم کی سربراہ منی الجندی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی میستورا نے شام کے بارے میں اپنے پرانے موقف میں تبدیلی لائی ہے۔ منی الجندی شامی بحران کے حل کی خاطر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شریک رہی ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…