راولپنڈی۔۔۔۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 7 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا ، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود ہیں۔ ایک ہفتے پرمحیط طویل دورے کے پہلے مرحلے میں وہ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ فوجی حکام سے خطے کی صورتحال بالخصوص افغان مسئلے پر تنادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں پاک فوج کے سربراہ واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں وزیر دفاع چک ہیگل اوردیگر اعلیٰ دفاعی حکام سے ملیں گے۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف امریکی صدر باراک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اور امریکی ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔جنرل راحیل شریف کا آرمی چیف کی حیثیت سے امریکا کا پہلادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ جس میں 2014کے بعد افغانستان سے امریکی انخلاکے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے باہمی کردار، پاک افغان سرحد پر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت اور بھارتی سرحد پردرپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
جنرل راحیل شریف 7 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































