پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کو اندھیرے میں رکھ کر ایرا حکام کروڑوں ہضم کر گئے، ایک ارب 31کروڑ مالی بدعنوانی کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ”ایرا“ حکام انکم ٹیکس کی مد میں تعمیراتی کمپنیوں سے وصول کئے گئے ایک ارب 31کروڑ ہڑپ کر گئے ہیں تحقیقات پر تمام متعلقہ ریکارڈ میں ٹمپرنگ کئے جانے کا امکان ہے، ایرا حکام نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے منصوبوں میں معروف کمپنیوں ایک ارب31کروڑ روپے وصول کئے لیکن یہ بھاری فنڈز قومی خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے ذاتی اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں جن پر حاصل ہونے والا مارک اپ پر دسترس ایرا حکام کوحاصل ہے،

دستاویزات کے مطابق راولاکوٹ آفس نے کمپنیوں سے انکم ٹیکس کی مد میں 111ملین جبکہ باغ آفس نے390ملین روپے مظفر آباد آفس 81کروڑ روپے جبکہ سینیئر حکام نے بھی ملین روپے کی ھیرا پھیری کر رکھی ہے، قومی خزانہ میں اربوں روپے کی عدم ادائیگی سے بھاری نقصان حکومت کو ہوا ہے جبکہ ایرا کے اعلیٰ حکام خاموشی سے اس فنڈز پر عیاشیاں کر رہے ہیں، اس سے قبل بھی ایرا حکام نے اربوں روپے زلزلہ متاثرین کی بحالی کی بجائے جے ایس بنک میں ڈیپازٹ کرا رکھے ہیں اور ناجائز منافع کھانے میں مصروف ہیں اس کے علاوہ چین کی کمپنیوں سے96کروڑ روپے انکم ٹیکس کی مد میں وصول ہی نہیں کئے ہیں نواز شریف دور حکومت میں ایرا میں کئی گئی اربوں روپے کی کرپشن کے10ارب روپے نوید اکرام قومی خزانہ میں واپس کر چکے ہیں جبکہ ایرا کے فنڈز سے 16ارب کی کرپشن کرنے پر خسروبختیار اور پنجاب کے وزیر خزانہ بخت جہاں عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ذرائع کے مطابق ایرا حکام نے مختلف ذرائع سے حاصل 13کروڑ روپے کی رقم بھی ظاہر نہیں کی ہے بلکہ یہ کروڑوں روپے بھی خفیہ طریقہ سے استعمال کر رہے ہیں، ایرا کو اسلامی ملک برونائی سے حاصل10کروڑ50لاکھ روپے بھی خفیہ طریقہ سے خر چ کئے ہیں یہ رقم بھی حکومت کو ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس رقم کا کوئی ریکارڈ رکھا گیا ہے، ایرا کے حکام کی عیاشیوں کا پتہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ افسران نے52کروڑ روپے گاڑیوں کے پٹرول، ڈیزل، اپنے ذاتی ٹورز پر ٹی اے ڈی اے، ای وی او اور انٹرٹمنٹ کے نام پر یہ فنڈز پانی کی طرح بہا دیئے ہیں اس حوالے سے ایرا حکام کے خلاف بھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز اور متعلقہ حکام سے اخراجات کے قواعد وضوابط اور دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…