ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

چیئرنگ کراس چوک میں جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد،ہر حال میں جلسہ کریں گے، ن لیگ ڈٹ گئی

datetime 24  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیئرنگ کراس چوک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی، انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ آج پچیس جولائی کو ہر حال میں جلسہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے منتظمین کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔ ضلعی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اگر اس کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ کے تاجروں کو فون کالز کر کے کہا ہے کہ وہ آج اپنا کاروبار کھلا رکھیں انہیں پولیس کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ آج ہر حال میں چیئرنگ کراس چوک میں جلسہ ہوگا اور ہمیں گرفتاریوں سے نہ ڈرایا جائے۔ مال روڈ پر جلسے کو روکنے کیلئے تاجروں کی جانب سے لاہو رہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…