بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ،عوامی نیشنل پارٹی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 22  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہوچکا ہے، وفاقی حکمران نااہل ہیں، تبدیلی سرکار اپنا کوئی معاشی تصور لیکر نہیں آئی، سلیکٹڈ حکومت ایک سال مکمل ہونے کو ہے اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے صرف ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگارہی ہے، سلیکٹرز کو حکمرانوں کو سلیکٹ کرنے سے پہلے کچھ تربیت دینی چاہے تھی، تبدیلی سرکار ٹائی ٹینک ہے جس نے جلد ڈوبناہے،

بہت ہوگیا، ناکام خان اب الزامات کے بجائے کارکردگی دکھائیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لانڈھی استال چورنگی ر منگائی کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری اور دیگر رہنما ء بھی موجود تھے۔ شاہی سید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکمران نااہل ہیں۔درمیانہ معاشی ختم ہونے جارہا ہے۔ سلیکٹرز کو حکمرانوں کو سلیکٹ کرنے سے پہلے کچھ تربیت دینی چاہے تھی آج صرف ٹریلر تھا،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ 25جولائی کی اپوزیشن کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ہمارے وفاقی وزیر داخلہ کا دھیان اپنی وزارت سے زیادہ انتقامی کاروائیوں پر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ سیکیوررٹی اہلکاروں سمیت شہریوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ تبدیلی سرکار اپنا کوئی معاشی تصور لیکر نہیں آئی۔ تبدیلی سرکار ٹائی ٹینک ہے جس نے جلد ڈوبناہے۔ حکومت اپنے اقدامات سے عوام کو غربت کے اندھے کنویں میں دھکیل رہی ہے۔ ڈالر اپنی اڑان کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ اسٹیٹ بینک آنے والے وقت میں ملک میں مذید مہنگائی سے قوم کو آگاہ کرچکا ہے۔ شرح سود میں اضافہ کرکے حکومت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور عوام کی گردنوں پر پتھر برسائے ہیں۔

قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات دلا نے کے دعوے دار نے تمام ادارے ہی آئی آیم ایف کے حوالے کردیے ہیں۔ ملک تمام معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنارہاہے اور کپتان کو ٹی وی دیکھ کر پتہ چل رہا ہے۔ مہنگائی کی اصل وجہ پچھلی حکومتوں سے زیادہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے۔ روپیہ بے قدر،مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ،ایکسپورٹ میں کمی یہ ہے حکومت کی کارکردگی۔سلیکٹڈ وزیر اعظم پرویز مشرف کی کابینہ کے ذریعے قوم کو خوشحالی کی نوید سنارہے ہیں۔

ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک معاشی میدان میں حکومتی ناکامیوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔ اسد عمر کی ناکامی سے تبدیلی سرکار کا مصنوعی معاشی بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی یم ایف کے بجٹ کے بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب،کوئی الیکٹڈ وزیر اعظم بھی این آر او نہیں دے سکتا آپ تو پھر سلیکٹڈ ہو 11 ماہ سے ایک ہی قسم کی باتیں سن سن کر قوم کے کان پک چکے ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت ایک سال مکمل ہونے کو ہے اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے صرف ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگارہی ہے۔

عوام یہ سمجھ چکی ہے حکومت گیارہ ماہ معاشی میدان میں ہر میدان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکیں۔ عمران خان آپ کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ملک بھر میں بد ترین مہنگائی کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ ہمیں زبردستی پارلیمنٹ سے باہر کیا گیا،اس لیے آج عوامی عدالت میں مہنگائی کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔ بہت ہوگیا، ناکام خان اب الزامات کے بجائے کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ خاتون اول کو کتے کی آنکھوں میں آنسو تو نظر آجاتے ہیں مگر آج کروڑوں غریب عوام کی آہیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ ناقابل برداشت مہنگائی کی وجہ سے ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔ ملک میں کرپشن،اقربا پروری اور انتقامی سیاست اور میڈیا سنسر شپ کا دور دورہ ہے۔ حکومت مخالف ہر آواز کو دبانے کی کوشش بزدلانہ عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…