منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان اور نوازشریف دونوں میں ایک کی عزت اور سیاست خراب ہوگی،سینئر صحافی نے ڈیل نہ ہونے کی حیران کن وجہ بتا دی

datetime 22  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ڈیل نہ ہونے کی حیران کن وجہ بتادی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک حکومت گرانے والی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ یہ تحریک کی ابتدا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اس تحریک میں کتنی عوام شامل ہوتی ہے۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن نے جلدی کر دی ہے،

اگر یہ تحریک ستمبر میں چلائی جاتی تو عوام بھی اپوزیشن کے ساتھ باہر سڑکوں پر نکل آتی، جب لوگوں کو ٹیکس کے نوٹس مل چکے ہوتے اور مہنگائی کا بوجھ بھی بڑھ چکا ہوتا، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ورکرز تو چند ہزار ہوتے ہیں اگر اپوزیشن کی تحریک ستمبر میں چلتی ہے تو اس وقت عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ چکا ہو گا جس سے حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ عوام حکومت سے ڈیلیور کرنے کی توقع کرتی ہے، حکومت نے احتساب کی پٹاری تو بھر دی ہے لیکن ڈیلیور ابھی تک کچھ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ یہ سوال ضرور پیدا ہوں گے، مزید کہا کہ دونوں اطراف کی توقعات غلط ہیں، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ن لیگ یا میاں صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ان کو کسی نرم شرط پر رہا کر دے گی تو یہ توقع غلط ہے، اسی طرح اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ پیسے دے دیں گے اور پیسوں کے ذریعے ڈیل ہو جائے گی تو یہ خیال بھی غلط ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ دونوں ڈیل نہیں ہو سکتیں، انہوں نے کہاکہ ڈیل اسی صورت میں قابل قبول ہو سکتی ہے کہ نواز شریف پر پیسوں کا الزام بھی نہ آئے اور وہ سیاست میں اِن بھی رہیں اور عمران خان کو بھی سیاسی نقصان نہ اٹھانا پڑے، سہیل وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو دونوں میں فی الحال ایسی صورت نظر نہیں آتی کہ عزت برقرار رہے، یہ ڈیل نہیں ہو گی کیونکہ اگر ڈیل ہو گی تو دونوں میں سے ایک کی عزت اور سیاست خراب ہو گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…