بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش، دو چینی شہری گرفتار، مقدمہ درج،افسوسناک انکشافات

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا اس حوالے سے بتایا گیا متاثرہ لڑکی نے از خود صدر پولیس اسٹیشن میں چینی باشندوں شوموا اور حوض کے خلاف بیان حلفی جمع کرایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی ایف آئی آر میں بتایاگیاکہ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ چینی باشندہ ’حوص‘ اکثر شادی کے لیے ورغلاتا تھا۔لڑکی نے بتایا کہ حوص نے مجھے چکری روڈ بلایا اور میں اپنے دو دوستوں کاشف اور شارک وسیم کے ہمراہ مطلوبہ جگہ پر پہنچی۔صدر تھانے میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق دونوں چینی باشندے کار پر آئے اور متاثرہ لڑکی کی کو بے ہودہ گالیاں دیں اور مارنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق ’متاثرہ لڑکی کے ہمراہ کاشف اور شارک نے متاثرہ لڑکی کو دونوں چینی باشندوں سے بچایا اور اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی،بعدازاں دونوں چینی باشندے اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔اطلاع دہندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ شوخو اور حوص اپنے ساتھ شادی زبردستی شادی کرنیکے لیے ٹیلی فون پر دھمکیاں اور میسج کرتے تھے۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر چینی باشندوں کے خلاف دست درازی اور ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد دونوں چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زیر حراست چینی باشندوں کو بروز پیر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔  راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…