جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کوئٹہ میں کارڈیک ہسپتال قائم کررہی ہے، فنڈز مختص کردئیے ہیں،عثمان بزدارنے اہم اعلان کر دیا

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ گئے-وزیراعلیٰ نے گورنرہاؤس میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورسب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے-

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کارڈیک ہسپتال قائم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ہمیں مل جل کر آگے کی طرف بڑھناہے-بلوچستان کے گورنر نے وزیراعلیٰ کی کوئٹہ آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کے سفر میں سا تھ ساتھ چلیں گے -بعدازاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بلوچستان کے صوبائی وزیرصحت نصیب اللہ مری کی رہائش گاہ پر گئے، وزیراعلیٰ نے نصیب اللہ مری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ او رافسوس کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے نصیب ا للہ مری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا-انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں دل کے امراض کے علاج معالجے کے لئے جدید ہسپتال بنا رہی ہے اور رواں بجٹ میں اس منصوبے کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں – پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان میں بھی 4ارب روپے کی لاگت سے کارڈیک ہسپتال بنا رہی ہے جبکہ راجن پور میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے جہاں بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوں گے- انہوں نے کہاکہ میں بلوچستان کے صحافیوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…