جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو عارضی ریلیف ملا،کارروائی کب شروع ہوسکتی ہے؟احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا،

3 صفحات پرمشتمل حکم نامہ جج احتساب عدالت محمد بشیرنے تحریرکیا۔معزز جج کی جانب سے لکھے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب نے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آنے کے 30 روز میں درخواست دائر نہیں کی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب تک اپیل عدالت میں زیرسماعت ہے سیکشن 30 کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نوازکی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے، موجودہ حالات میں نیب کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے معزز جج محمد بشیر نے کی تھی۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…