بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کیساتھ ساری عسکری قیادت گئی ہے،عمران خان سلیکٹڈ کو وہ ساتھ لے کر گئے ہیں یا وہ اس کے ساتھ گئے ہیں؟مریم نواز نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 20  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فورنزک میں جج صاحب کی ویڈیو درست ثابت ہونے کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لے او ر فیصلے کو کالعدم قرار د ے کر نواز شریف کو با عزت بری اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرے، کسی میں اتنی جرات نہیں کہ مریم نواز سے رابطہ کرے،مریم نواز کسی رابطے کا جواب دے گی اور نہ ڈیل کرے گی،

ادھراُدھر سے پیغامات آتے رہتے ہیں لیکن اس کا جواب دینا آپ کی اپنی صوابدید ہوتی ہے، عمران خان کے ساتھ ساری عسکری قیادت ساتھ گئی ہے،عمران خان سلیکٹڈ کو وہ ساتھ لے کر گئے ہیں یا وہ اس کے ساتھ گئے ہیں، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ اکلوتا پاکستانی قوم کی نمائندگی کر سکے، دنیا کو معلوم ہے کہ کس سے بات کرنی ہے اور سلیکٹڈ سے بات نہیں ہوتی، فیصل آباد ریلی کے اعلان کے ساتھ ہی ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے، گرفتاریاں کر کے اس کے عزم کو متزلزل او رکمزور نہیں کر سکتیں۔ آپ پہلی لائن کی قیادت کو گرفتا ر کرینگے تو دوسری آ جائے گی اور اسے کریں گے تو تیسری آ جائے گی اور اس کے بعد عوام خود آ جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) بہت بڑی عوامی طاقت ہے اور اس کے آگے بند باندھنے کی کوشش بیک فائر کرے گی۔ انہوں چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی غلط طریقے سے یا سازش سے کام ہوا ہے انشا اللہ اسے واپس ہونا ہے چاہے وہ آج ہو یا کل ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور سے ریلی کی صورت میں فیصل آباد نہیں جاؤں گی بلکہ فیصل آباد سے ریلی کا آغاز ہوگا۔ میں تاجروں سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد جار ہی ہوں۔ انہوں نے جج کی ویڈیو کی فورنزک رپورٹ کے حوالے سے کہاکہ آج اللہ تعالیٰ کی مزید تعریف کرنی چاہیے،

کہا جارہا تھا کہ یہ ویڈیو جعلی، جھوٹ اور ٹمپرڈ ہے لیکن آج انہوں نے خود بتا دیا ہے کہ کہ ویڈیو سچ ہے۔ بے گناہی کے باوجود بھی نواز شریف پابند سلاسل ہے اور یہ دنیا میں کی اپنا نوعیت کا واحد کیس ہے جس میں کسی ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا شخص جس کی بے گناہ بھی ثابت ہو جائے وہ حبس بے جا میں قید ہو۔ میں آج عدلیہ سے گزارش کرتی ہوں کہ اس کا نوٹس لے۔ جج صاحب کی ویڈیو فورنزک کے بعد سچ ثابت ہو گئی ہے اور اب کسی شک کی گنجائش باقی نہیں رہی

اس لئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور نواز شریف کو با عزت  بری کر کے عدالت آگے بڑھے اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرے۔ انہوں نے بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نہ کسی میں اتنی جرات ہے کہ مریم نواز سے رابطہ کرے،مریم نواز کسی رابطے کا جواب دے گی او ر نہ ڈیل کرے گی۔ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو نواز شریف بے گناہ ہونے کے باوجود جیل میں نہ ہوتے۔ ادھر ُادھر سے پیغامات آتے ہیں لیکن یہ آپ کی صوابدید ہے کہ آپ اس کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔

میں نے واضح کر دیا تھا کہ ڈیل کیلئے جن لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے وہ سلیکٹڈ خان کے پاس ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز یا مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپے گی اور نہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گی، ہم اصولوں کاسودا نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس سوال کہ حکومت کو ڈیل کے لئے باہر کے ممالک سے فون کرائے جاتے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب امریکہ کس کو ساتھ لے کر گئے گئے ہیں۔ ساری عسکری قیادت ان کے ساتھ گئی ہے۔ عمران خان سلیکٹڈ کو وہ ساتھ لے کر گئے ہیں یا وہ اس کے ساتھ گئے ہیں، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ اکلوتا پاکستان قوم کی نمائندگی کرے اور اسے لوگوں کو ساتھ لے جانا پڑتا ہے۔ دنیا کو معلوم ہے کہ کس سے بات کرنی ہے،دنیا سلیکٹڈ سے بات نہیں کرتی۔جو خود بے بس اور لا چار ہے اس سے کوئی کیوں رابطہ کرے گا۔ انہوں نے سنسر شپ کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے بھی آوازیں آرہی ہیں یہ میڈیا کی کریڈیبلٹی کے لئے بھی اچھا نہیں اور اسے متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سسٹم دو الگ الگ چیزیں ہیں اگر زبردستی مسلط کیا جائے گا تو حکومت چل نہیں سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…