جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ویڈیو سکینڈل،نواز شریف کے ساتھ اب کیا ہوگا؟شہباز شریف نے لندن میں دعویٰ کیاتوکیوں پھنس جائیں گے؟معروف قانون دان اعتزاز احسن نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کو ویڈیو سکینڈل کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہونگے، شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں لندن میں دعویٰ کروں گا، یہ مجھے لندن میں دعویٰ کرکے دکھائیں، یہ اور پھنس جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جج نے حلف نامے پر اعتراف کیاہے کہ اس کی ملاقات نواز شریف سمیت مختلف لوگوں سے ہوئی لیکن ان سب باتوں کا نواز شریف کی سزا پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا، البتہ جج کونکالا جا سکتاہے، سولہ سال پہلے کی ویڈیو پر جج پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے معاملے کودیکھے گا اورہوسکتا ہے کہ جج کو ملازمت سے برطر ف کردے اور اس پر مقدمہ چلانے کے احکامات دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کو ویڈیو سکینڈل کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہونگے۔اعتزاز احسن نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شر یف کا کیس مزید خراب کررہے تھے اور اب میں اس پر مزید کیا کہوں کہ وہ خود اندر چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں لندن میں دعویٰ کروں گا، یہ مجھے لندن میں دعویٰ کرکے دکھائیں، یہ اور پھنس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں لندن میں دعویٰ کروں گا، یہ مجھے لندن میں دعویٰ کرکے دکھائیں، یہ اور پھنس جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…