ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے، مولانا عبدالغفور نے قوم کو حکمرانوں سے نجات دلانے کا اعلان کر دیا

datetime 14  جولائی  2019 |

سکندرآبادسوراب(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ تضادات پرمبنی حکومت اپنی نااہلی کے باعث اب آخری ہچکولے کھارہی ہے،پشاوراورکوئٹہ میں ہونے والے ملین مارچ ان کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،مہنگائی اورٹیکسوں کی بھرمارسے قوم کاجینامحال کیاجاچکاہے ملک تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال سے گزررہاہے مگرناتجربہ کارٹولہ الفاظ کے گورکھ دھندوں سے جی بہلانے میں

مصروف ہے،عوام اب مزیدبدحالی اورمصائب جھیلنے کے بجائے میدان میں نکل جائیں جے یوآئی اپوزیشن کوہرصورت متحدکرکے قوم کوان مسلط کردہ حکمرانوں سے نجات دلائے گی،جج ویڈیوکیس میں حکومتی موقف تضادپرمبنی ہے اس معاملے میں قوم ابہام کے بجائے حقائق جانناچاہتی ہے مگرحکومت کی جانب سے راہ فرارکی کوشش ان کی اخلاقی شکست کی عکاسی کررہی ہے،حکمران اپنی نالائقی اورخفت مٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں،اسلام آبادلاک ڈاؤن سے خوفزدہ طبقہ جے یوآئی قیادت کوخوفزدہ کرنے کے لئے مختلف حربوں کاسہارالے رہاہے مولانافضل الرحمن کے خلاف نیب کے نوٹس کاشوشہ اسی سلسلے کی ایک ناکام کوشش ہے جس میں انہیں شرمندگی اورناکامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا،عوامی قوت سے خائف حکمرانوں پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ جتنی مرضی گھناؤنے حربے آزمائیں ہم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے احتساب کے نام پرسیاسی انتقام لیاجارہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ شاہ ولی اللہ قلات میں پریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرجے یوا ٓئی کے سینئراراکین سردارزادہ میرزاہدلہڑی جمعیت علماء اسلام سکندرآبادکے ترجمان مولانامنیراحمدزہری سردارغلام حسین عمرانی مفتی محمدطیب حیدری حافظ محمدقاسم فاروقی محمدعمرغزنوی مولوی محمدنواززہری عبدالقدوس عباسی سمیت

کارکنان کثیرتعدادمیں موجودتھے،سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ حکمران اپنی زمہ داریاں نبھانے اورملک اورقوم کودرپیش مسائل پرتوجہ دینے کے بجائے اپوزیشن اورسیاسی جماعتوں کے خلاف انتقام کی راہ پرچل پڑے ہیں جوان کی ناہلی کاواضح ثبوت ہے قوم کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والی حکومت اب سانس لینے پربھی ٹیکس لگائے گی،بدقسمتی سے ملک کی باگ ڈورایک ایسے ٹولہ کے ہاتھ آئی ہے جنہیں انتظامی،معاشی تجربہ حاصل نہیں اورنہ ہی انہیں سیاسی اخلاقی اقدارسے واقفیت ہے آئی ایم ایف کے غلام گروہ سے نجات حاصل کرنااب ناگزیربن چکاہے ان شاء اللہ جے یوآئی عوامی طاقت سے ان کواقتدارسے نکال پھینک دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…