کراچی۔۔۔۔۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اس دوران اراکین نے ‘‘گو شہلا گو’’ کے نعرے بھی لگائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مختصر ترین وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر باہر چلے گئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن وقار شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ بااثر شخصیات اغوا برائے تاوان کی سربرپرستی کر رہے ہیں جس کے باعث ہندو برادری بھارت ہجرت کررہی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سکندر شورو نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا امن و امان مشرف دور میں تباہ ہوا اور عسکریت پسندی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے جو قیام امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔اجلاس کے دوران گرما گرمی بڑھنے پر پیپلزپارٹی ارکین نے ایم کیو ایم ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لسی پلائی جائے جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا اس پر مستزاد یہ کہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ایم کیو ایم اراکین کو پانی اور لسی پلانے کی پیش کش کردی جس پر متحدہ اراکین احتجاجا سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور ‘‘گو شہلا گو’’ کے نعرے لگائے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اراکین کا احتجاج ‘‘گو شہلا گو’’ کے نعرے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































