یروشلم (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ، ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔عرب ٹی وی نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر کے داماد کشنر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران امریکہ کا تیارکردہ اسرائیلی نقشہ اسرائیلی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 1967 کے بعد پہلی مرتبہ جو نقشہ پیش کیا گیا ہے اس میں مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بتایا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحرین میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت اسرائیل میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری ہوگی لیکن ہم بحرین میں اقتصادی کانفرنس کا انعقاد ضرور کریں گے۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کا سیاسی پہلو فی الحال صیغہ راز میں ہے اور مناسب وقت پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے ان سے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کردیا،اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر گزشتہ روز یروشلم پہنچے جہاں انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔