سرائیوو (این این آئی) بوسنیا و ہرزیگووینا میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ بھڑک اْٹھی۔ کیمپ میں مقیم پاکستانیوں سمیت 80 کے قریب پناہ گزین زخمی ہوگئے۔ادھر پاکستانیوں کے شدید زخمی ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود پاکستانی سفارتخانہ نے کسی قسم کا مریضوں سے رابطہ نہیں کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق32 پاکستانی جھلس کر اور بلڈنگ سے چھلانگیں لگانے سے زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 5 پاکستانیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
زیادہ تر پاکستانیوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔پاکستانیوں کے شدید زخمی ہونے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود پاکستانی سفارتخانہ نے کسی قسم کا مریضوں سے رابطہ نہیں کیا۔ پناہ گزین پاکستانیوں سمیت سینکڑوں افراد کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزینوں نے یورپ میں داخلے کیلئے غیر قانونی طریقہ اختیار کیا۔ منزل کی طرف نہ جانے کی صورت میں بوسنیا میں ایک کیمپ میں موجود تھے کہ اس دوران واقعہ پیش آیا۔