تہران(این این آئی)مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے جس مقام پر آئیل ٹینکروں کو حادثہ پیش آیاتھا وہ امریکا کے زیرکنٹرول ہے اور فجیرہ دھماکوں کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ ہیثم ابو سعید نے کہا کہ اسرائیل علاقے اور دنیا میں اپنے اتحادیوں کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ فجیرہ بندرگاہ میں آئل ٹینکروں میں ہوئے دھماکوں میں اسرائیل براہ راست ملوث ہے، ابو سعید کا کہنا تھا کہ فجیرہ بندرگاہ پر حادثے کے شکار آئل ٹینکر اس مقام پر کھڑے تھے جس کا کنٹرول امریکی فوجیوں کے ہاتھ میں ہے بنابریں اس حادثے پر جواب دہی امریکا کی ہے اور حادثے میں اسرائیل ملوث ہے،مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران یا کسی بھی دوسرے فریق پر الزام لگانا محض ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔