جموں(اے این این ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ۔پولیس نے بتایا کہ سگنالم یوگیش نامی فوجی اہلکار کو نگروٹہ میں اپنے کیمپ کے اندر ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا فوجی جوان اترپردیش کے ضلع میرٹھ کا رہنے والا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی کے قبضے سے
ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی موت کیسے ہوئی ہے۔ایک افسر نے بتایاہم نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سنگنالم کے ساتھی اہلکاروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے وہ کافی دنوں سے گھر جانے کیلئے پریشان تھا اور چھٹی نہ ملنے اور احکام بالا کے رویے سے مایوس تھا۔