بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

داخلی امور میں مسلسل مداخلت، اہم ملک میں مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانےکو آگ لگادی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیگو سگلپا(این این آئی )وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگو سگلپا میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم حصے کو آگ لگا دی۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، نقاب پوش مظاہرین نے ٹائر لا کر امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم داخلی دروازے کو آگ لگا دی۔ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کو آگ لگانے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔محکمہ فائر اینڈ سروس

کے عملے نے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔ واضح رہے کہ ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ طب اور تعلیم سے متعلق شعبوں کی نجکاری کی تجویز صدر جوآن اورلانڈو ییرنانڈیز نے پیش کی تھی جنہیں امریکہ کا اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ ہنڈوراس میں امریکہ مخالف احساسات و جذبات پائے جاتے ہیں اور اس ملک کے عوام کا کہنا تھا کہ امریکہ ہنڈوراس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…