صنعاء(این این آئی)یمنی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے جیلوں میں قیدیوں کو بھی فرقہ واریت کی تعلیم دے کر انہیں اپنا حامی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حال ہی میں حوثیوں کے محکمہ اوقاف دعوت وارشاد کی طرف سے صنعاء کی مرکزی جیل میں رمضان پروگرام کے تحت امام علی بن ابو طالب کی شہادت کے موقع پر درس کا اہتمام کیا گیا جن میں قیدیوں کو فرقہ وارانہ تعلیم
دی گئی۔ذرائع کہنا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو فرقہ واریت کی تعلیم حوثیوں کی وزارت اوقاف کے سیکرٹری یحییٰ الحوثی کی نگرانی میں دی گئی۔حوثیوں کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کی نام نہاد تبلیغ کے نگران ڈائریکٹر وزارت اوقاف عبدالرحمان الموشکی اور صنعاء کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الغلیسی اور دیگر حوثی لیڈروں نے قیدیوں کو فرقہ واریت پر مبنی درس دے کر ان کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی۔