بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں ! قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ کیا جائے گا ؟ اطلاق کب سے ہو گا ؟اعلان کر دیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے،دو سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں،قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے،ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں ہے،

سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا تاہم ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سوئی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے جب کہ 2سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں جس کی وجہ سے قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے جس کے باعث 75سے 80فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے۔چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں ہے، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی، سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا ،کسی کو معائدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گاتاہم اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…