پشاور (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواکابینہ کا اجلاس آج پیر کو قبائلی ضلع مہمند میں طلب کرلیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخواکابینہ کا اجلاس قبائلی ضلع مہمند میں طلب کرلیا گیا،اجلاس پیر کو
دن 11 بجے ضلع مہمند کی تحصیل غلنئی میں منعقد کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس کیلئے 4 نکاتی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے ،جوڈیشل اکیڈمی ،صوبائی محتسب بل میں ترامیم منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی،خیبرپختونخواکابینہ کا قبائلی اضلا ع میں ہونے والا یہ دوسرااجلاس ہوگا۔