کراچی(این این آئی)مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے ناشتے پر بھی وار کر دیا، کراچی بریڈ ایسوسی ایشن نے ڈبل روٹی اور بن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔بڑے سائز کی ڈبل روٹی کی قیمت 81 روپے سے بڑھ کر 90 روپے پر پہنچ گئی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پرکردیاگیاہے۔کراچی بریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق بڑے سائز کی 81روپے میں ملنے والی والی ڈبل روٹی کا پیکٹ اب 90 روپے میں دستیاب ہوگا۔درمیانے سائز کی
ڈبل روٹی جو پہلے 63 روپے کی تھی، قیمت میں 7 روپے اضافے سے 70 روپے میں فروخت کی جائے گی جبکہ چھوٹے سائز کی 44 روپے والی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 6 روپے اضافے کے بعد 50 روپے کردی گئی ہے۔ منی سائزڈبل روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کی گئی ہے۔شہریوں نے میڈیا سے بات چیت میں حکومت سے کھانے پینے کی اشیا پر سبسڈی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈبل روٹی اور بن کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔