لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا نے کہا ہے کہملک میں موجودہ مہنگائی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حکومت قومی معیشت کے استحکام کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کر رہی ہے اورملک کے روشن مستقبل کیلئے متعدد مثبت علامات نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈانے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ قیادت کے نتیجے میں عالمی برادری پاکستان میں
سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور سعودی عرب، یو اے ای اور ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک کی قیادت کا پاکستان آنا اس کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ملک میں موجودہ مہنگائی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اصلاحات کے ذریعے بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور یہ عمل کبھی بھی مختصر اورآسان نہیں ہوتا۔