جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دوا ساز مافیا نے وزیر اعظم اور وزیر صحت کے احکامات ہوا میں اڑادئیے ، قیمتیں کم نہ ہو سکیں ،الٹا کیا کام شروع ہوگیا؟لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ پیدا

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دوا ساز مافیا نے وزیراعظم اور وزیر صحت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ پر کریک ڈاؤن کے باوجود حکومت قیمتیں کم کرانے میں ناکام ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ایک ہفتہ پہلے قیمتوں میں 40 سے 225 فیصد تک اضافہ کیا تھا ،ڈریپ نے نو سے 15 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔ وزیراعظم نے

عوام کے مطالبے پر دس اپریل کو ادویات کی قیمتیں واپس لینے کے لیے بہتر گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔حکومت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد وزیرصحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) اور پاکستان فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔محکمہ صحت کا نوٹفکیشن دوا ساز کمپنیوں پر بے اثر ثابت ہوا،ڈریپ نے قیمتیں پرانی سطح پر بحال کرانے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کیا اور اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے گئے۔وزیراعظم اور وزیر صحت کے احکامات اور حکومتی کریک ڈاؤن کے باوجود ادویات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں جبکہ حکومتی ناکامی کے بعد عوام مہنگی ادویات خریدنے پر مجبورہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180 تھی اب بڑہ کر 480 ہوگئی ، ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر فارماسوٹیکل کمپنیاں بلیک میلنگ پر اتر آئیں،ادویات کی نئی قیمتوں والے اسٹاک کی سپلائی روک دی گئی، سپلائی بحال نہ ہونے سے لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…