پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

افغانستان میں بم دھماکے ،حملے اورجھڑپوں میں18فوجی ،27طالبان ہلاک

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں طالبان کے حملے میں آٹھ افراد جاں بحق اور62زخمی ہوگئے ،ادھردارالحکومت کابل میں بھی کئی ہفتوں بعد مرکزی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیاجس میں ایک شخص جاں بحق اور دیگرچھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔فوری طور پر کسی کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔بعدازاافغانستان کے مغربی صوبے غورمیں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان

جھڑپ میں کم ازکم 7 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیراز میں ٹرک بم دھماکا کیا ہے جس میں 200 فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی اور زخمی بھی ہیں،گورنر ننگرہار نے بتایا ہے کہ طالبان کے حملے میں دو افغان فوجی مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 27 طالبان جنگجو بھی نشانہ بنے۔واضح رہے کہ افغانستان میں حملوں کا سلسلہ طالبان کی جانب سے نئی کارروائیوں کے آغاز کے اعلان کے بعد شروع ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کے ہسپتال کے سربراہ نعیم مینگل نے کہاکہ کم ازکم 8 افراد جاں بحق ہوئے اور 62 افراد زخمی ہوئے۔قندوز میں طالبان نے 2015 میں اپنی طاقت دوبارہ حاصل کی تھی اور 2001 کے بعد پہلی مرتبہ اہم شہر میں ان کا اثر رسوخ بھی قائم ہوگیا تھا۔ادھردارالحکومت کابل میں بھی کئی ہفتوں بعد مرکزی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑی پر دو ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور دیگرچھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔فوری طور پر کسی کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے بعد امریکا اور طالبان امن عمل کے لیے براہ راست مذاکرات کررہے ہیں جس کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طویل مذاکرات ہوئے ور رواں ماہ کے آخر میں ایک مرتبہ پھر دونوں فریقین متوقع طور پر ملاقات کریں گی۔افغانستان کے مغربی صوبے غور کے گورنر کے ترجمان عبدالحئی خطینی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 7 اہلکار مارے گئے۔طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیراز میں ٹرک بم دھماکا کیا جس میں

200 فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی اور زخمی بھی ہیں۔گورنر ننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوغیانی کا کہنا تھا کہ طالبان کے حملے میں دو افغان فوجی مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 27 طالبان جنگجو بھی نشانہ بنے۔افغانستان میں حملوں کا سلسلہ طالبان کی جانب سے نئی کارروائیوں کے آغاز کے اعلان کے بعد شروع ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…