نئی دہلی(این این آئی)بھارت کو امید ہے کہ روسی میزائل شکن نظام ایس 400 کی خریداری پر اسے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہاکہ اس حوالے سے امریکی انتظامیہ نے بھارتی موقف سنا بھی ہے اور اسے سمجھا بھی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی انتباہ کے باوجود روس کے ساتھ ایس 400 کا معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 5.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔ امریکا چین پر اسی نظام کی خریداری پر پابندیاں عائد کر چکا ہے جبکہ اسی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو بھی خبردار کیا ہے۔