جکارتہ(این این آئی)مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی، حکام کی جانب سے اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک حتمی اطلاع نہیں دی گئی، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی کو ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی انڈونیشیا میں
آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی ساحل پر واقع سولاویسی جزیرے سے سترہ کلومیٹر دور تھا۔ حکام کی جانب سے اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک حتمی اطلاع نہیں دی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے مقامی کمیونٹی کو ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ بعد ازاں یہ سونامی وارننگ ہٹا دی گئی۔