تہران(این این آئی) ایران میں گھر پر جبری نظربند اصلاح پسند رہ نما میرحسین موسوی نے کہاہے کہ ملک میں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق2011ء سے گھر پر جبری نظربند اصلاح پسند رہ نما میرحسین موسوی کی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مختلف اقتصادی شعبوں میں پاسداران انقلاب کے ماتحت 800 کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ ان کمپنیوں کی نگرانی خاتم الانبیاء بریگیڈ کرتا ہے۔ رپورٹ کے
مطابق پاسداران انقلاب ایک طرف میزائل سازی کے شعبے میں کام کرتا ہے تو دوسری طرف بجلی کی ٹربائینیں اور سڑکوں کی تعمیرات کے ٹھیکے بھی لیتا ہے۔اس کے علاوہ ڈیموں کی تعمیر، معدنیات، پائپ لائنوں کی تنصیب اور آب پاشی جیسے شعبوں میں بھی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے،2009ء میں پاسداران انقلاب نے تیل اور گیس پائپ لائنیں نصب کرنے کا ٹھیکہ لیا تو پاسداران انقلاب کو 600 کلو میٹر پائپ لائن نصب کرنے کا کام سونپا گیا۔ یہ پائپ لائن ایران اور بھارت کے درمیان بچھائی گئی۔