ماسکو(این این آئی )روس، ایران اور ترکی کے ارکان پارلیمان نے شام کی جغرافیائی وحدت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کو برقرار رہنا چاہیے، خاص طور پر گولان ہائٹس کے حوالے سے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ امریکا کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کے تناظر میں سامنے آیا ۔
روس، ایران اور ترکی کی پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی ملاقات ماسکو میں ہوئی۔ مندوبین نے اس ملاقات کو ایک اچھی ابتدا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کو برقرار رہنا چاہیے، خاص طور پر گولان ہائٹس کے حوالے سے۔تینوں ملکوں کے پارلیمانی ارکان نے شام کی جغرافیائی وحدت برقراررکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔