منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد امریکی نے گورنر پنجاب کو ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام کے لیے 3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستانی نژاد امر یکی تنویر احمد نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو’’ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘کیلئے3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں ‘نئے پاکستان میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے‘ملک میں امیر اور غر یب کی تفر یق ختم کر کے دو نہیں’’ایک پاکستان ‘‘بنانے کا وعدہ پورا کیا جائیگا ‘موجودہ حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے

مکمل پاک کر دیا ہے ۔ بدھ کے رو زگور نر ہاؤس لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے نیویارک میں فنڈریزنگ کی تقر یب کے دوران پاکستانی نژاد امریکی تنویر احمد نے ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں اور غر یب مر یضوں کیلئے شروع کیے جانیوالے ’’ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘کیلئے3ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے ملک میں پہلی بار غر بت کے خاتمے کیلئے’’احساس‘‘پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غر یب عوام کو انکے حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہیپاٹائٹس کا مر ض خطر ناک حد تک پھیل چکا ہے جسکے خاتمے کیلئے ’’ ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام‘‘ شروع کیا جاچکا ہے ایسے اضلاع جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مر ض میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس اور کر پشن کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر جلد قوم کو معاشی مسائل سے بھی نجات ملے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…