گوادر(آن لائن )گوادر،غیرتجدیدشدہ لائسنس پر سرکاری تعمیراتی کام کنٹریکٹروں کو دینے کا انکشاف ،ایف بی آر ٹیکس اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے بغیرتجدید شدہ لائسنس کی بنیاد پر تعمیراتی کام کنٹریکٹروں کو دینا پیپرا رول کے خلاف ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر
مختلف ڈیپارٹمنٹ ٹھیکوں کی بندربانٹ کرتے ہیں ، سیکورٹی اور انکم ٹیکس سمیت بھاری کمیشن بھی لیا جاتا ہے باخبرزرائع نے بتایا ہے کہ ضلع گوادر میں غیرتجدیدشدہ لائسنس کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے کام فرضی کنٹریکٹروں کو سونپ دیئے گئے ہیں زرائع کے مطابق بہت سے کنٹریکٹروں کے لائسنس پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان سے تجدید شدہ نہیں ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر اُنہیں کروڑوں روپے کے سرکاری کاموں کے ٹھیکے فراہم کیئے گئے ہیں جبکہ ایف بی آرٹیکس کی ادائیگی کے بغیر اورغیرتجدیدشدہ لائسنس پر کسی بھی کنٹریکٹر کو سرکاری کاموں کا ٹھیکہ دینا پیپرا رول کی خلاف ورزی ہے زرائع نے بتایا کہ ضلع بھر میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر دیئے جاتے ہیں جہاں نہ پیپرارول کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور نہ ہی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تجدیدشدہ کنٹریکٹروں کو موقع دیاجاتا ہے بلکہ سیاسی تر ٹھیکے سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر بندربانٹ کیئے جاتے ہیں زرائع کے مطابق سرکاری تعمیراتی کاموں میں انکم ٹیکس اور سیکورٹی کے علاوہ بھاری کمیشن بھی طلب کیا جاتا ہے ۔