نئی دہلی (این این آئی)الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وزیراعظم نریندرمودی سے انتخابی مہم کے دوران بھارتی فوج سے متعلق متنازع بیان پر جواب طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے مہارسٹرا میں دوران تقریر نئے ووٹروں سے اپنا ووٹ بھارتی فوج کو دینے کا کہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے کہا تھا کہ میں نئے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا تمھارا پہلا ووٹ سپاہیوں (کے لیے ہو سکتا جنہوں نے پاکستان میں فضائی حملہ کیا؟ کیا تمارا پہلا ووٹ پلوامہ (میں ہلاک) سپاہیوں کیلئے ہوسکتا؟رپورٹ
کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی الیکشن کمیشن نے حالیہ پاک بھارت تناؤ کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں سمیت انتخابی امیدواروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا کہ جس میں انہیں سیاسی پروپیگنڈا کے لیے دفاعی فورسز سے متعلق بیان دینے پر خبردار کیا تھا۔ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مہارسٹرا کے انتخابی افسر سے مودی کے قابل گرفت بیان پر فوری رپورٹ طلب کرلی۔بھارتی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کیا جو 7 مراحل پر مشتمل ہیں اور اپریل سے مئی تک جاری رہیں گے۔