برلن(این این آئی)پاکستان میں بحیثیت سفیر اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے اختتام پر جرمن سفیر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا دو سالہ دور انتہائی شاندار طریقے سے گزارا ہے۔جرمن ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ان کے دل کا ایک ٹکڑا ہمیشہ پاکستان سے جڑا رہے گا۔انہوں نے لوگوں کو آگاہ
کیا کہ یہ ان کا پاکستانیوں کے لیے آخری ویڈیو پیغام ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ آئندہ مستقبل میں سیاح بن کر ضرور پاکستان آئیں گے۔ اپنا پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے وہ اداس دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قیام کے دوران انہیں پاکستانیوں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔