منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹرین کا سفر بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا، محکمہ ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹرین کا سفر بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا، محکمہ ریلورے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔یہ ٹرین کراچی سے براستہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان چلتی ہے۔کراچی سے اسلام آبادکا کرایہ5900روپے سے بڑھا کر7000روپے کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور گرین لائن ٹرین کا کرایہ 5700 روپے سے بڑھا کر 6500 روپے کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ مسافروں کو کھانا دینے

کی وجہ سے کیاگیاہے۔اسی طرح کراچی سے اسلام آباد بچوں کا کرایہ 3850 جبکہ کراچی سے لاہور3350روپے کرایہ کر دیا گیا۔ریلوے کی طرف سے چلائی جانے والی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس بھی زیادہ کرائے ہونے کی وجہ سے خسارے کا شکار ہے اس کے باوجود اس کا کرایہ جناح ایکسپریس کے برابر کر دیا گیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ جناح ایکسپریس کو کامیاب بنانے کے لیے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس کا افتتاح کیاتھا۔جناح ایکسپریس پاکستان ریلویز کی سب سے لگژری نان اسٹاپ ٹرین ہے جو 16 گھنٹوں میں کراچی سے لاہور پہنچتی ہے اور راستے میں تین جنکشنز حیدرآباد، روہڑی اور خانیوال پر ہی کچھ دیر کا قیام کرتی ہے۔جناح ایکسپریس 12 ایئر کنڈیشنز بزنس کوچز پر مشتمل ہے جس میں ایک ڈائننگ کار بھی ہوتی ہے اور دو پاور پلانٹ بھی ٹرین کا حصہ ہیں۔تاہم تمام تر سروسز کے باوجود بھی ایسی اطلاعات منظر عام پر آرہی تھیں کہ یہ ٹرین خسارے میں جارہی ہے اور مسافروں کی اس میں دلچسپی کم ہے۔واضح رہے کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح ن لیگ کے دور حکومت میں ہوا تھا۔2015 میں شروع ہونے والی ٹرین اسلام آباد سے کراچی کا سفر 23 گھنٹے 15 منٹ میں طے کرتی ہے۔ گرین لائن کے لئے حیدرآباد،روہڑی،بہاولپور، خانیوال اورلاہورکے پانچ اسٹاپ مقرر کئے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…