ممبئی (این این آئی )ممبئی حملے کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی کو چیلنج کیے جانے کو کئی حلقوں میں مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں یہ پیش رفت ثبوت ہے کہ پاکستان جہادی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عزم رکھتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی تجزیہ کاروں نے کہاکہ ماضی میں حکومتوں نے ان تنظیموں کے خلاف مصنوعی کارروائیاں کیں تاہم کئی حلقوں کا خیال ہے کہ حکومت اب ان کے خلاف کارروائی کرنے میں سنجیدہ ہے۔ لیکن ناقدین کے خیال میں پاکستان نے یہ
کارروائی صرف بین الاقوامی دبا کی وجہ سے کی ہے اور ایک بار یہ دبا ختم ہوا، تو یہ تنظیمیں دوبارہ سے فعال ہوجائیں گی۔ معروف تجزیہ نگار ڈاکڑ مہدی حسن کے خیال میں کیونکہ پاکستان میں دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں بہت طاقت ور ہیں، ایسے میں ان جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں بہت مشکل ہیں۔ پہلے بھی حکومت نے مختلف تنظیموں پر پابندیاں لگائی تھیں لیکن انہوں نے نام بدل کر کام کرنا شروع کر دیا۔ اب بھی بین الاقوامی دبا کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ میرے خیال میں ان کے خلاف حقیقی کارروائی نہیں ہوگی۔