اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سابق وزیر اور لیگی رہنما احسن اقبال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ احسن اقبال صاحب آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے میں آپ کوبھولنے نہیں دونگا ،آپ کی وجہ سے پاکستانی خزانے کو پچاس بلین سے زیادہ کا نقصان پہنچا،سارے دستاویز میرے سامنے ہیں، آپ بسم اللہ کیجئے اور سپریم کورٹ چلئے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احسن اقبال صاحب آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے لیکن میں نے آپ سے کہا تھا کہ میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا۔مراد سعید نے کہاکہ قوم کے سامنے پوچھنا چاہتا ہوں کہ
چلیں سپریم کورٹ۔انہوں نے کہاکہ میرے سوالوں کے جواب تو آپ نے دیے نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے آپ سے جاوید صادق کے کردار کا پوچھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے آپ سے پوچھا آپ وزارت مواصلات کے دستاویز پر دستخط کیسے کرسکتے ہو۔انہوں نے کہاکہ جس منصوبے کی بولی 2015 میں ہونا تھی 2013 میں آپ اسکا ایم او یو کیسے کرسکتے ہو۔انہوں نے کہاکہ آپ کی وجہ سے پاکستانی خزانے کو پچاس بلین سے زیادہ کا نقصان پہنچا، آپ بھولنا چاہیں گے میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ سارے دستاویز میرے سامنے ہیں،آپ بسم اللہ کیجئے اور سپریم کورٹ چلئے۔