بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے ماحولیاتی الودگی کے خلاف کام کرنے والے اداروں پرپابندی عائد کردی

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارت نے موحولیات پرکام کرنے والی تنظیموں کےخلاف بھی محاذکھول دیااورماحول دشمن اقدامات اٹھاناشروع کردیئے تفصیلات کے مطابق بھارت نے ملک بھر میں غیرسرکاری تنظیموں ( این جی اوز) کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ماحولیاتی تنظیم گرین پیس سمیت ہزاروں این جی اوز کے اکاونٹس منجمد کردیئے ہیں۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق مودی حکومت کے ترجمان نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ گرین پیس نے غیرملکی کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ گرین پیس انڈیا 50 فیصد سے بھی کم فنڈز بیرونِ ملک سے حاصل کرتی ہے اور اس نے بینک اکاونٹس روکنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سالانہ محصولات کی تفصیلات میں ناکامی پر 8 ہزار 975 تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرین پیس نے اس عمل کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کا عمل قرار دیا ہے جب کہ گرین پیس انڈیا کے حکام کا کہنا تھا کہ گرین پیس 60 فیصد فنڈ عوامی چندے سے حاصل کرتی ہے اور حکومت اور کاروباری اداروں پر انحصار نہیں کرتی اسی لیے حکومت کو اس کے فنڈز روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ترجمان کے مطابق گرین پیس قوانین پر عمل نہیں کررہی اور نہ ہی اپنے فنڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے جب کہ جو تنظیمیں بھارت اور اس کے عوام کے مفادات کے تحت کام کررہی ہیں انہیں خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ماہرین ماحولیات کے مطابق بھارت کایہ اقدام قدرتی ماحول کوخراب کرنے کے لئے ایک قابل مذمت اقدام ہے اوراس سے نہ صرف بھارت بلکہ ہمسایہ ممالک پربھی برااثرپڑے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…