منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’وزیر اعظم کا وسیم اکرم پلس گراؤنڈ میں اترنے کے ساتھ ہی ان فٹ ہوگیا‘ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے حوالے سےبہت جلد کیا کام کرنے والے ہیں ؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( اے این این) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ملک الطاف حسین نے کہاہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدارکے حوالے سے بہت بڑا یوٹرن لینے والے ہیں،وزیر اعظم کا وسیم اکرم پلس گراؤنڈ میں اترنے کے ساتھ ہی ان فٹ ہوگیا تھا اب اس کی

جگہ وہ کسی وقار یونس پلس کو لانے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ان کا ’’وقار‘‘ بلند ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرجیکب آباد کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک الطاف حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خود کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں اس لیے انہوں نے اپنے لیے گھر اور دیگر مراعات کی منظوری دی جس پر وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، عثمان بوزدارکے اس عمل اور ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث عمران خان نے اپنے وسیم اکرم پلس کے خلاف یوٹرن پلس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقول عمران خان کے کہ یوٹرن لیے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا تو اب لگتا ہے کہ وہ خود کو بڑا لیڈر ثابت کرنے کے لیے عثمان بوزدار کو بلی کا بکرا بنائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…