برلن(این این آئی)جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کروشیا کے اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر یورپی یونین میں آزادانہ نقل و حمل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شٹائن مائر نے کہا کہ سرحدوں پر جانچ پڑتال کا خاتمہ کروشیا کے حق میں بھی ہے۔ اس موقع پر جرمن صدر نے بلقان کی اس ریاست کی
حکومت سے کہا کہ وہ عوام کو مستقبل کے حوالے سے امکانات دینے کی خاطر اصلاحات کرے۔ یورپی یونین میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت و نقل مکانی کی وجہ سے کروشیا میں آج کل یورپی آزادانہ نقل حمل کے موضوع پر بحث جاری ہے۔ جرمن صدر نے کروشیا کی اپنی ہم منصب کولنڈا گریبر کیتارووچ سے بھی ملاقات کی ہے ۔