لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی ناراضی کے بعد پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ روکنے کے لئے قانونی پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا اور قانونی راستہ تلاش کیا جائے گا کہ اسمبلی کے پاس کردہ
بل پر عملدآمد کیسے روکا جائے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور کو بل کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا۔