راولپنڈی (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف متنازعہ بیان اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکے خلاف قانونی کاروائی کے لئے تھانہ وارث کان پولیس کو درخواست دے دی ہے تھانہ وارث خان پولیس نے پیپلز پارٹی کے7عہدیداروں کی جانب سے مشترکہ درخواست وصول کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ
اس حوالے سے وقوعہ کے حدود کے تعین کے لئے افسران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسد پرویز، راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم کیانی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حسین طارق راجہ، راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بنارس چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمشن ایاز خان، تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر اورسینٹرل پنجاب کونسل کے رکن جبران گل کی جانب سے دی گئی مختصر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل وفاقی ریلوے شیخ رشید احمد سکنہ لال حویلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ بلاول میرے ہاتھوں ماراجائے گا جو آن دی ریکارڈ ہے شیخ رشید کی اس دھمکی سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی کیونکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ شیخ رشید کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں اس سے قبل بھی ہماری قیادت پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں اور یہ شخص ان لوگوں کو ترغیب دے رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت دہشت گرد لوگوں سے مل کر بلاول بھٹو پر جان لیوا کر سکتا ہے لہٰذا شیخ رشید سکنہ لال حویلی کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے تھانہ وارث خان کے ڈیوٹی افسراسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر نے درخواست وصول کر کے پارٹی قائدین کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اس درخواست پر پہلے یہ جائزہ لیا جائے گا کہ وقوعہ تھانہ وارث خان کی حدود کا ہے یا نہیں جبکہ اس حوالے سے افسران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔