لاہور ( این این آئی)قومی ایئر لائن کے تمام ملازمین کی پیسوں کے بنا رخصت،تمام کی اپروول سی ای او کی اجازت سے مشروط کر دی گئی ،ملازمین کے یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی وقت کی پا بندی بھی لازمی قرار دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی ائی اے کے سربراہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ جس کے مطابق قومی ایئر لائن کا کوئی بھی ملازم کسی بھی یونین سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ۔تمام ملازمین کے لئے دروان ڈیوٹی وقت کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے اور ملازمین کی
حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قومی ایئر لائن کے تمام ملازمین کی پیسوں کے بنا رخصت اور تمام کی اپروول سی ای او کی اجازت سے مشروط ہو گی ۔ ہر ملازم کی پرفارمنس ماہانہ سی ای او کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازموں کی ذمہ داری، ڈپٹی منیجرز، جنرل منیجرز اور منجرز پر عائد ہو گی،ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین اور انکے سپروائزرز کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کاک پٹ، کیبن کریو اور ہوٹلز میں رہائشگاہ کے معاملات سی ای او کی اجازت سے مشروط ہونگے۔