کراچی(آن لائن) گلوکار سلمان احمد کو سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں گٹار بجانے کی ایکٹنگ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں ا آئمہ بیگ، ابرارالحق، فواد خان اور
گلوکار سلمان احمد نے اپنی پرفارمنس سے چارچاند لگائے۔ تاہم گلوکار سلمان احمد کی تقریب کے دوران لائیو پرفارمنس کے بجائے گٹار بجانے کی ایکٹنگ لوگوں سے چھپی نہ رہ سکی اورانہیں پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ میں لائیو پرفارمنس کے بجائے پرفارم کرنے کی اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجنے کے دوران سلمان احمد بغیر تاروں کی گٹار بجانے کی اداکاری کرتے رہے اور ان کے اس عمل نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو سخت مایوس کیا۔ شاہد نامی صارف نیٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بغیر تاروں کے گٹار بجانے کے عمل نے سخت مایوس کیا۔لیکن سلمان احمد بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں لائیو کنسرٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں مریخ پر منتقل ہوجانا چاہئے۔