اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کا جواب دینے کی بجائے بلاول مودی کے ترجمان بن گئے ہیں۔ ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ بلاول نے قومی مفاد پر یلغار مودی سے یاری نبھانے کے لئے کی ہے۔ ، عمر چیمہ نے کہاکہ بلاول کی نیشنل ایکشن پلان پر تنقید بھارتی بیانیہ ہے۔
عمر چیمہ نے کہاکہ بلاول کی گفتگو سے شہداء کی روحیں تڑپی ہوں گی جنہوں نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔عمر چیمہ نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے بلاول اور مودی کی سازشیں ناکام ہونگی۔عمر چیمہ نے کہاکہ بلاول کے ریاست مخالف بیان سے اس کی ملک دشمنی واضح ھو چکی ہے۔ عمر چیمہ نے کہاکہ بلاول چوری اور کرپشن کے پیسے کا وارث اور حصہ دار ہے۔